Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ نے حیدرآباد میں موسلادھار بارش کے بعد ابتر صورتحال کا نوٹس لے لیا

Now Reading:

وزیر اعلیٰ سندھ نے حیدرآباد میں موسلادھار بارش کے بعد ابتر صورتحال کا نوٹس لے لیا
مراد علی شاہ

مراد علی شاہ/ فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر حیدرآباد میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لیا اور میئر حیدرآباد سے رابطہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے فوری طور پر بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے میئر حیدرآباد سے تفصیلی بریفنگ لی، جس میں حیسکو کے فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے پمپنگ اسٹیشنز کی بندش کی معلومات فراہم کی گئی۔

میئر حیدرآباد نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے نکاسی آب میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر توانائی کو ہدایت دی کہ وہ حیسکو سے رابطہ کر کے پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی کو فوری بحال کرائیں، تاکہ نکاسی آب کا عمل دوبارہ شروع ہو سکے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر حیدرآباد کو بھی ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہ کر صورتحال کی خود نگرانی کریں اور تمام ضروری انتظامات کریں تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

مزید برآں وزیراعلیٰ نے تمام اہم شاہراہوں کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا تاکہ عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر