Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں، ایک اور اتحادی جماعت بغاوت پر آمادہ

Now Reading:

نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں، ایک اور اتحادی جماعت بغاوت پر آمادہ
اسرائیلی میڈیا کے مطابق شاس کی مذہبی قیادت کا اجلاس بدھ یا جمعرات کو متوقع ہے

اسرائیل میں مذہبی تعلیمی اداروں کے طلبہ کو فوجی خدمات سے مستثنیٰ قرار دینے کا قانون نہ بنانے پر تنازع شدت اختیار کرگیا۔

الٹرا آرتھوڈوکس جماعت یو ٹی جے کے بعد شاس کا بھی حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہونے کا امکان بڑھ گیا۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ  شاس پارٹی  جمعرات کو حکومتی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرلے گی تاہم پارٹی کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ  وہ اب بھی اپنی قیادت ‘کونسل آف توراہ سیجز’ کی ہدایات کی منتظر ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شاس کی مذہبی قیادت کا اجلاس بدھ یا جمعرات کو متوقع ہے جس کے بعد حکومت سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

لٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں میں سے ایک United Torah Judaism (یو ٹی جے) نے گزشتہ رات نیتن یاہو کی کابینہ اور حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق یو ٹی جے کا ایک رکن پہلے ہی مستعفی ہوچکا تھا اور  اب دیگر 6 ارکان بھی نیتن یاہو کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں جس کے بعد 120 رکنی اسمبلی میں نتین یاہو حکومت کے پاس  صرف ایک نشست کی برتری رہ گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اب سب کی نگا ہیں 11 سیٹوں والی الٹرا آرتھوڈوکس شاس پارٹی پر مرکوز ہیں کہ وہ کس طرف جاتی ہے۔

شاس کی حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی صورت میں حکومت کے پاس صرف 50 نشستیں رہ جائیں گی تاہم ایسی صورت میں بھی فلحال  اسمبلی تحلیل نہیں ہوگی کیونکہ حزب اختلاف کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے لیے اسمبلی تحلیل کی قرارداد گزشتہ ماہ ناکام ہو چکی ہے، اس لیے قانون سازوں کو دوبارہ کوشش کے لیے 6 ماہ انتظار کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟ خامنہ ای کے قریبی ساتھی کی بیٹی مغربی لباس میں دلہن بن گئیں
جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائچی کون ہیں ؟
غزہ پر اسرائیل کی جنگ سراسر نسل کشی ہے، امیرِ قطر کی اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید
یورپی یونین کا بھی افغان تارکین وطن کی واپسی کیلیے طالبان حکومت سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر