
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع قلات میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے واقعے کو فتنۃ الہندوستان کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا اور کہا کہ نہتے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں شہباز شریف نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی سخت ہدایت بھی جاری کی۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کو اس گھناؤنی کارروائی کی بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ ریاست دہشتگردوں کے خلاف پوری قوت سے کارروائی کرے گی اور ان کے سہولت کاروں کو بھی کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
شہباز شریف نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور کسی بھی قیمت پر ریاست کے امن کو خراب کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں آپریشن تیز کر دیا ہے، جبکہ وفاقی و صوبائی سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News