Advertisement
Advertisement
Advertisement

جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، نظامِ زندگی مفلوج، متعلقہ ادارے الرٹ

Now Reading:

جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، نظامِ زندگی مفلوج، متعلقہ ادارے الرٹ
جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، نظامِ زندگی مفلوج، متعلقہ ادارے الرٹ

جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات بھر جاری رہنے والی موسلا دھار بارش نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔

راولپنڈی میں نالہ لئی کی سطح تشویشناک حد تک بلند ہو چکی ہے، جس پر متعلقہ اداروں نے پری الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات اور واسا کے مطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اب تک 102 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے، نالہ لئی میں گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 14 فٹ جبکہ کٹاریاں پل پر 11 فٹ تک بلند ہو گئی ہے، جس کے بعد خطرے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں سیدپور میں 51 ملی میٹر، گولڑہ: 73 ملی میٹر، بوکڑہ: 87 ملی میٹر، پی ایم ڈی: 57 ملی میٹر، شمس آباد: 66 ملی میٹر اور چکلالہ میں 102 ملی میٹر شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

واسا کے مطابق راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہو گیا ہے، جہاں ٹیمیں ہائی الرٹ پر موجود ہیں۔

Advertisement

 ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ جیسے ہی بارش تھمے گی، نکاسی آب کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا۔

Advertisement

نالہ لئی کے اطراف، خصوصاً گوالمنڈی، نیو کٹاریاں اور پیرودھائی کے علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جبکہ گوالمنڈی میں سطحِ آب 14.1 فٹ تک پہنچنے کی صورت میں مکمل الرٹ جاری کر دیا جائے گا۔

ریسکیو 1122 راولپنڈی کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد عثمان گجر کے مطابق بارش کے پیش نظر ریسکیو اہلکار رات سے ہی الرٹ ہیں اور نالہ لئی کے اطراف و نشیبی علاقوں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج صبح 11 بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے، تاہم شہریوں کو احتیاط برتنے اور نالہ لئی کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر