Advertisement
Advertisement
Advertisement

شام میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا، سویدا سے شامی فورسز کا انخلا شروع

Now Reading:

شام میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا، سویدا سے شامی فورسز کا انخلا شروع
شام میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا، سویدا سے شامی فورسز کا انخلا شروع

شام کے جنوبی شہر السویداء میں کئی روزہ خونریز جھڑپوں اور ہلاکتوں کے بعد ایک اعلیٰ سطحی جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت شامی فوج نے شہر سے انخلاء کا آغاز کر دیا ہے۔

شامی وزارت دفاع اور سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق، یہ معاہدہ شامی حکومت اور شہر کے دروز مذہبی رہنماؤں (مشایخ العقل) کے درمیان ہوا ہے، جس کا مقصد امن کی بحالی، شہریوں کی واپسی اور شہر کا ریاست میں مکمل انضمام ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں شامی فوجی اہداف پر فضائی حملہ

شامی وزارت دفاع کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: “ہم مشایخ العقل کے قومی جذبے اور سنجیدگی پر اعتماد رکھتے ہیں۔ معاہدے کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا۔ شہر میں امن کی چوکیاں قائم کی جائیں گی۔ سویداء کو “ریاست شام میں مکمل طور پر ضم” کر دیا جائے گا اور شہر سے تمام “غیر قانونی گروہوں” کو نکال دیا گیا ہے۔

سرکاری خبر ایجنسی سانا کے مطابق، فوج نے اپنی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انخلاء شروع کر دیا ہے۔ شہر میں اب پولیس فورسز کی گاڑیاں داخل ہو رہی ہیں، جبکہ بھاری عسکری مشینری کو واپس بلایا جا رہا ہے۔

Advertisement

دروزی رہنما شیخ یوسف جربوع نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: “افسوسناک واقعات کے بعد ہم نے ریاست سے رابطہ کیا اور مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہوا، جس میں تمام فریقین عسکری کارروائیاں روکنے پر رضامند ہوئے ہیں۔”

مزید پڑھیں: امریکا کا شام میں ایرانی فوج کی تنصیبات پر حملہ

Advertisement

عرب میڈیا کے مطابق، گزشتہ چند روز سے شامی فوج اور مقامی مسلح گروہوں کے درمیان شدید لڑائی جاری تھی۔ خاص طور پر 13 جولائی سے اب تک کم از کم 169 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 5 بچے اور 6 خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ 200 سے زائد زخمی ہیں۔

شامی وزارت دفاع کے مطابق فوج نے شہر کے بیشتر مغربی دیہی علاقوں کو محفوظ بنا لیا ہے جبکہ مشرقی علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔ سویلینز کے انخلاء کے لیے محفوظ راہداریاں کھول دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ اسرائیل کا خودکش مشن تھا، ایران

شامی ایوانِ صدر نے ایک بیان میں کہا: “ہم السویداء میں ہونے والی تمام خلاف ورزیوں کی مکمل چھان بین کریں گے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ کسی بھی حالت میں مجرمانہ رویے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ اہلِ السویداء کے حقوق محفوظ ہیں اور ریاست ان کی سلامتی کو مقدم رکھتی ہے۔”

صدر احمد الشرع نے کچھ دیر قبل قوم سے مختصر خطاب کرتے ہوئے السویداء میں امن معاہدے کے بعض اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ شامی صدر نے داخلی اتحاد، بیرونی سازشوں اور اسرائیلی مداخلت کے تناظر میں اہم پیغامات دیئے۔

مزید پڑھیں: متحارب فریقین نے جھڑپیں بند کرنے پر اتفاق کرلیا، امریکی وزیر خارجہ کا اعلان

Advertisement

شامی وزارت صحت کے مطابق، السویداء کے قومی اسپتال میں درجنوں لاشیں ملی ہیں جن میں سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں دونوں کی لاشیں شامل ہیں۔

وزیر صحت نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فضائیہ السویداء کی جانب جانے والی طبی امدادی گاڑیوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس سے طبی امداد کی فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا دمشق میں شامی فوج کے ہیڈکوارٹر پر حملہ، سویڈا میں بھی کارروائی

السویداء کی حالیہ صورت حال شام میں دروز کمیونٹی، حکومت اور بین الاقوامی فریقین کے مابین تناؤ کو نمایاں کرتی ہے۔ اگرچہ جنگ بندی ایک مثبت پیش رفت ہے، مگر اسرائیلی حملے، داخلی بے چینی اور شہری ہلاکتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ حقیقی استحکام اور قومی مفاہمت کا راستہ ابھی طویل ہے۔ مزید پیش رفت اور بین الاقوامی ردعمل آئندہ دنوں میں صورتحال کو مزید واضح کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر