Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزاد کشمیر انتخابات: وزیراعظم نے سیاسی روابط کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

Now Reading:

آزاد کشمیر انتخابات: وزیراعظم نے سیاسی روابط کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: وزیراعظم نے سیاسی روابط کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے پیشِ نظر سیاسی روابط اور انتخابی حکمت عملی کے لیے ایک 8 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق اس کمیٹی کا مقصد آزاد کشمیر میں سیاسی جماعتوں اور مقامی قیادت کے ساتھ موثر رابطہ قائم کرنا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی حکمت عملی کو مربوط بنانا ہے۔

کمیٹی میں وفاقی وزیر امیر مقام، وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ، ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، سابق وزیر اطلاعات مشتاق منہاس، چوہدری طارق فاروق، نجیب نقی خان اور افتخار گیلانی شامل میں ہیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات؛ کمیٹی اہم فیصلے کرے گی، ن لیگ قیادت کا اعلان

کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں پارٹی کی پوزیشن مضبوط کرنے، مقامی قیادت کو متحرک کرنے اور انتخابی میدان میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آزاد کشمیر کے انتخابی عمل کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ن لیگ بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر