Advertisement
Advertisement
Advertisement

برسلز میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دسویں سیاسی مذاکرات کا انعقاد

Now Reading:

برسلز میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دسویں سیاسی مذاکرات کا انعقاد
برسلز میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دسویں سیاسی مذاکرات کا انعقاد

برسلز میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دسویں سیاسی مذاکرات کا انعقاد ہوا، جس میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی، جبکہ یورپی یونین کے وفد کی سربراہی یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل، اولوف سکوگ نے کی۔

مزید پڑھیں: یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال 2 فیصد اضافہ

دونوں فریقین نے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان (SEP) پر مؤثر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستانی وفد نے اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر یورپی وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔

فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ تمام تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: ’’پاکستان جنوبی ایشیا میں یورپی یونین کا کلیدی شراکت دار ہے‘‘

مذاکرات کے دوران غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی، اور پاکستان و یورپی یونین نے فوری جنگ بندی کے لیے مشترکہ اپیل کی۔ دونوں نے فلسطین میں دیرپا اور منصفانہ امن کے قیام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ ساتواں پاک۔یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ جلد منعقد کیا جائے گا تاکہ تعاون کو مزید وسعت دی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر