Advertisement
Advertisement
Advertisement

ججز سنیارٹی کیس فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر

Now Reading:

ججز سنیارٹی کیس فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر
سپریم کورٹ رولز 2025 پر غور؛ فل کورٹ اجلاس 8 ستمبر کو طلب

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ججز کی سنیارٹی سے متعلق حالیہ فیصلے پر ریاست علی آزاد کی جانب سے نظرثانی کی درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں فیصلے کے اندرونی تضادات کی نشاندہی کرتے ہوئے اہم پیراگراف حذف کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں ججز کی سنیارٹی سے متعلق حالیہ فیصلے پر نظرثانی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست ریاست علی آزاد کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے مختلف پیراگراف ایک دوسرے سے متضاد ہیں، جس سے قانونی ابہام پیدا ہو رہا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ فیصلے کے پیراگراف نمبر چار کو بعد کے پیراگراف نمبر سات اور آٹھ میں رد کر دیا گیا ہے۔ پیراگراف چار میں تسلیم کیا گیا تھا کہ ججز کا تبادلہ صرف صدرِ پاکستان ہی آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت کرسکتے ہیں اور یہ آرٹیکل صدر کو چیف جسٹس پاکستان سے مشاورت کا پابند بناتا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

تاہم بعد کے پیراگراف سات اور آٹھ میں صدرِ مملکت کو ازخود سنیارٹی طے کرنے اور ججز کے تبادلوں کا اختیار دینے کی بات کی گئی ہے جو آئین اور عدالتی عمل سے متصادم ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ فیصلے میں صدر پاکستان کو سروس ریکارڈ دیکھ کر جج کی سنیارٹی طے کرنے کا کہا گیا حالانکہ آئینی طور پر یہ کام صرف چیف جسٹس پاکستان کی مشاورت سے ہی ممکن ہے۔

ریاست علی آزاد نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فیصلے کے پیراگراف سات اور آٹھ پر نظرثانی کی جائے اور ان کی ہدایات واپس لی جائیں تاکہ آئین کے تحت ججز کے تقرر اور تبادلے کا عمل شفاف، متوازن اور آئینی اصولوں کے مطابق رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر