Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں پر، 5 روزہ کاروبار میں 4298 پوائنٹس کا شاندار اضافہ

Now Reading:

اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں پر، 5 روزہ کاروبار میں 4298 پوائنٹس کا شاندار اضافہ
اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں پر، 5 روزہ کاروبار میں 4298 پوائنٹس کا شاندار اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے رواں ہفتے تاریخ کی نئی بلندیاں چھو لیں، جہاں کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں زبردست 4298 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کا آغاز 134,299 پوائنٹس سے ہوا اور ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 138,597 پوائنٹس پر بند ہوا، جب کہ ہفتے کے دوران انڈیکس 1,40,585 کی بلند ترین سطح پر بھی ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ نے نئی بلندی چھولی، انڈیکس 1 لاکھ 36 ہزار پوائنٹس کی حد پار کر گیا

اس ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باعث 4 نفسیاتی حدیں بحال ہوئیں، اور مارکیٹ کیپٹلائیزیشن میں 228 ارب روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد مجموعی مارکیٹ کیپٹلائیزیشن 16,517 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے دوران 42.51 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ 1023 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 1246 میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement

مزید پڑھیں: کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ نے تاریخی سنگ میل عبورکر لیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ لسٹڈ کمپنیوں کے مضبوط مالیاتی نتائج، مہنگائی میں کمی، زرمبادلہ ذخائر میں بہتری اور مالیاتی اصلاحات کے مثبت اثرات نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔

معاشی اشاریوں میں بہتری اور حکومتی مالیاتی پالیسیوں کے تسلسل کے باعث اگلے ہفتے بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہنے کی توقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر