Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی کوریا میں شدید بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 14 افراد جاں بحق

Now Reading:

جنوبی کوریا میں شدید بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 14 افراد جاں بحق

جنوبی کوریا میں کئی روز سے جاری موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 14 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 12 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

 یہ اطلاعات جنوبی کوریا کے قومی ادارہ برائے آفات و ہنگامی حالات کی جانب سے دی گئی ہیں۔

سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر تباہی دیکھنے میں آئی ہے۔

 دارالحکومت سیول سے شمال مشرق میں واقع تفریحی مقام گاپیونگ میں لوگ کمر تک کیچڑ میں دھنسے ہوئے امدادی مراکز کی طرف جاتے ہوئے دیکھے گئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق علاقے میں ایک پل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

وسطی علاقے چونگ چئونگ میں ایک دیہات مکمل طور پر مٹی اور ملبے تلے دب گیا، جبکہ جنوبی علاقوں میں سب سے زیادہ جانی نقصان رپورٹ ہوا ہے۔ صرف سان چیونگ میں چھ افراد ہلاک اور سات لاپتا ہو گئے ہیں۔

Advertisement

حکام کے مطابق ہزاروں سڑکیں، عمارتیں اور کھیت شدید متاثر ہوئے ہیں۔ کئی علاقوں میں زرعی زمینیں تباہ ہو چکی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں مویشی ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

بدھ سے شروع ہونے والی بارشوں کے بعد اب تک قریب 10 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ 41 ہزار سے زائد گھروں کو عارضی طور پر بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔

حکومت نے صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے متاثرہ علاقوں کو خصوصی آفت زون قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔

صدر لی جے میونگ نے اتوار کو متعلقہ اداروں کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی، جبکہ وزیر داخلہ یون ہو جنگ نے مقامی انتظامیہ کو تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق گاپیونگ کاؤنٹی میں مٹی کے تودے تلے دبنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے جہاں کئی مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگرچہ بارش کا سلسلہ اتوار کی شب ختم ہونے کا امکان ہے، تاہم اس کے فوراً بعد ایک شدید گرمی کی لہر ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر