Advertisement
Advertisement
Advertisement

جمعہ کی نماز ہوگی یا نہیں؟ سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

Now Reading:

جمعہ کی نماز ہوگی یا نہیں؟ سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ
جمعہ

کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے جمعہ کوصوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر عوام کی حفاظت کے لئے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا گیا جس کے مطابق جمعہ کے روز دوپہر 12 سے 3 بجے تک لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا اور لاک ڈاؤن کے دوران کوئی دکان کھلے گی نہ ٹرانسپورٹ چلے گی، جبکہ شہریوں کو نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ صرف ایمرجنسی کی صورت میں سڑک پر آیا جاسکے گا اور کسی بھی قسم کی مذہبی تقریب و اجتماع کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

سندھ حکومت نے جمعہ کی نماز پر پابندی کا اعلان کردیا

Advertisement

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پولیس کو ہدایت کردی ہے کہ مساجد میں کوئی سختی نہ کرے لیکن عوام سے یہی اپیل ہے کہ کل ہم دوبارہ دوپہر 12 سے 3 بجے تک سڑکوں پر سب بند کردیں گے

سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ مساجد کھلی رہیں گی جہاں متعین افراد نماز ادا کریں گے، باقی لوگوں سے یہی درخواست ہے کہ گھروں پر نماز ادا کریں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ جس طرح کاروبار اور اداروں کے لیے ایس او پیز بنائی ہیں اسی طرح ہفتہ کو مساجد کے لیے بھی ایس او پیز کو حتمی شکل دیں گے۔

یادرہے کہ اس سے قبل گز شتہ دو ہفتوں سے کورونا وائرس کے پیش نظر عوام کی حفاظت کے لئے  سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماع کو محدود رکھنے اور دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر