Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے گزشتہ مالی سال کتنا قرضہ لیا، تفصیلات منظر عام پر

Now Reading:

حکومت نے گزشتہ مالی سال کتنا قرضہ لیا، تفصیلات منظر عام پر
حکومت نے گزشتہ مالی سال کتنا قرضہ لیا، تفصیلات منظر عام پر

اسلام آباد؛ وزارت اقتصادی امور کے مطابق حکومت نے گزشتہ مالی سال 26.5 ارب ڈالر سے زائد قرض حاصل کیا۔

دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر قرض رول اوور، آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالر ملے، جبکہ 12 ارب 13 کروڑ ڈالر پراجیکٹ فنانسنگ اور بجٹری سپورٹ کی مد میں فنانسنگ ہوئی۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-25 کی نسبت گزشتہ مالی سال زیادہ فنانسنگ حاصل کی گئی، گزشتہ ماہ جون 2025 میں 5 ارب 24 کروڑ 56 لاکھ ڈالر فنانسنگ حاصل کی گئی جبکہ جون 2024 میں یہ فنانسنگ 2 ارب 25 کروڑ 74 لاکھ ڈالر تھی۔

گزشتہ مالی سال کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 4 ارب 83 کروڑ 88 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، جبکہ ان معاہدوں کے تحت فنانسنگ کا تخمینہ 4 ارب 57 کروڑ 75 لاکھ ڈالر لگایا گیا تھا، کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک سے 2 ارب 13 کروڑ ڈالر، عالمی بینک گروپ سے 1 ارب 37 کروڑ ڈالر، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 74 کروڑ ڈالر ملے۔

یہ بھی پڑھیں: کس دور حکومت کے دوران کتنا قرضہ لیا گیا؟ تفصیلات سامنےآ گئیں

Advertisement

رپورٹ کے مطابق باہمی معاہدوں کے تحت مالی سال 2025 کے دوران 60 کروڑ ڈالر حاصل کیے گئے، جس میں چین نے 10 کروڑ ڈالر، سعودی عرب سے 22 کروڑ ڈالر فراہم کیے۔

4 ارب 29 کروڑ 78 لاکھ ڈالر فارن کمرشل بینکوں سے قرض حاصل کیا گیا، نیا پاکستان سرٹیفیکٹ کی مد میں 1 ارب 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض حاصل کیا گیا، گزشتہ مالی سال 2024 کے دوران 1.5 ارب ڈالر کے بانڈز اجرا نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال بھی دوست ممالک کے 12 ارب ڈالر رول اوور کرایا جائے گا، یو اے ای سیف ڈپازٹ کو رول اوور کرانے کی ذمہ داری مرکزی بینک پر ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر