وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہےسندھ حکومت درست کام نہیں کررہی ہےاس وقت سب کچھ سامنے آگیا ہے، کچھ بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ جس کی جوغلطیاں ہیں وہ درست کرے کیونکہ سندھ حکومت درست کام نہیں کررہی ہےاس وقت سب کچھ سامنےآگیاہے،کچھ بھی ڈھکاچھپانہیں ہے۔
علی زید ی نے کہا کہ وفاق کے ادارے کام کر رہے ہیں اس وقت سندھ کے اسپتال اور اسکولوں کا برا حال ہے اور وزیراعلیٰ مجھ پر گند اچھال رہےتھے جبکہ میں انصاف ڈھونڈنےنکلا ہوں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ملک میں موجود موجودہ صورتحال پر چند اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی درخواست کو منظور کرلیا ہے جبکہ یاد رہے کہ وزیراعلی سندھ نے درخواست کی تھی کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل سندھ حکومت سے مشاورت کی جائے۔
عبدالعلیم خان نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعلی سندھ نے درخواست کی تھی وزیراعظم جو بھی فیصلہ کریں اس میں سندھ کی ان پٹ شامل کی جائے۔
وزیراعظم نے اجلاس میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سند کی جانب سفارشات کے مطابق تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز کل سے کھول دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان کل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے متعلق ایک جیسی پالیسی ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
