صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے شرح سود چھ فیصد تک لانے کا مطالبہ کردیا۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ موجودہ 11 فیصد شرح سود کاروباروں کیلئے رکاوٹ ہے، افراط زر کم ہوکر 4 فیصد پر آ چکا، اب بلند شرح سود غیر موزوں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی سے معیشت کو سہارا، صنعت و تجارت کو فروغ ملے گا، جبکہ شرح سود 6 فیصد تک لانے سے حکومت کو 3.5 ٹریلین روپے کی بچت ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ 7 فیصد پر لانے کی گنجائش ہے، عاطف اکرام شیخ
عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک 30 جولائی کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، کاروباری لاگت میں کمی کے بغیر صنعتی سرگرمیوں میں وسعت ممکن نہیں، چیمبرز اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز شرح سود میں کمی کیلئے آواز بلند کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
