Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپنے پیاروں کی جدائی کا غم عمر کو مختصر کرسکتا ہے، تحقیق

Now Reading:

اپنے پیاروں کی جدائی کا غم عمر کو مختصر کرسکتا ہے، تحقیق
اپنے پیاروں کی جدائی کا غم عمر کو مختصر کرسکتا ہے، تحقیق

اپنے پیاروں کی جدائی کا شدید غم جھیلنے والے افراد میں جلد موت کا خطرہ دوگنا ہو جاتا ہے یہ بات حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

ڈنمارک میں کی گئی اس نئی تحقیق کے مطابق، جو لوگ کسی عزیز کے انتقال کے بعد شدید اور طویل عرصے تک غم میں مبتلا رہتے ہیں، ان میں آئندہ دس سال کے دوران موت کا خطرہ تقریباً دوگنا ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوران ملازمت ہفتے میں کتنے دن کام کرنا بہتر صحت کا ضامن ہے، تحقیق میں اہم انکشاف

تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ ایسے تمام افراد جنہوں نے کسی عزیز کے بچھڑنے کے بعد ابتدائی تین سالوں تک شدید غم کو مسلسل محسوس کیا، ان میں اگلی دہائی کے دوران موت کا امکان 88 فیصد سے زائد بڑھ گیا۔

ایسے تمام افراد نہ صرف ذہنی صحت کی نگہداشت کے لیے عام افراد کی نسبت تقریباً تین گنا زیادہ رجوع کرتے ہیں بلکہ ان میں اینٹی ڈپریسنٹ ادویات لینے کے امکانات پانچ گنا، بے خوابی یا گھبراہٹ کی ادویات لینے کے امکانات بھی دوگنا سے زیادہ ہوجاتے ہیں۔

Advertisement

اس تحقیق کے لیے محققین نے ڈنمارک سے 1700 سے زائد افراد کو شامل کیا جن کی اوسط عمر 62 سال تھی۔ ان میں سے 66 فیصد نے شریکِ حیات، 27 فیصد نے والدین، اور 7 فیصد نے کسی اور قریبی رشتہ دار کو کھویا تھا۔

شرکاء کو ایک سوالنامہ دیا گیا جس سے ان کے غم کی شدت کا اندازہ لگایا گیا، جو پہلے تین سالوں میں مختلف وقفوں پر لیا گیا۔

نتائج کے مطابق، تقریباً 6 فیصد شرکاء نے وقت گزرنے کے باوجود مسلسل شدید غم کا اظہار کیا، جبکہ 38 فیصد میں غم کی سطح کم ہی رہی۔ 47 فیصد نے ابتدا میں شدید یا درمیانہ غم محسوس کیا، جو وقت کے ساتھ کم ہو گیا۔

دس سال تک ان افراد کی زندگی کا مشاہدہ کرنے کے بعد محققین نے پایا کہ جو افراد شدید اور مسلسل غم میں مبتلا رہے، ان میں قبل از وقت موت کے امکانات کہیں زیادہ تھے اور انہیں نفسیاتی مدد کی بھی زیادہ ضرورت پڑی۔

تاہم، محققین ابھی اس سوال کا حتمی جواب دینے سے قاصرہیں  کہ آخر شدید غم موت کے خطرے کو کس طرح بڑھاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر