Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 دہشتگرد ہلاک

Now Reading:

کراچی: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 دہشتگرد ہلاک
کراچی: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 دہشتگرد ہلاک

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاعات پر منگھو پیر میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا، کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے سول اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا، ان میں سے ایک دہشتگرد خودکش حملہ آور تھا جبکہ باقی دو سنگین نوعیت کی دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مارے گئے دہشتگرد کچھ عرصہ قبل افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے اور گزشتہ سال چینی شہریوں پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھے۔

Advertisement

راجہ عمر کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، دو ٹی ٹی پستول، دستی بم، خودکش جیکٹس اور ایک ڈائری برآمد ہوئی ہے جس میں ممکنہ اہداف درج تھے۔

سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں میں سے دو کی شناخت زعفران اور قدرت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، حکومت نے زعفران کے سر کی قیمت دو کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی جبکہ تیسرے دہشتگرد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

Advertisement

پولیس کے مطابق لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے پیشِ نظر نفری طلب کر لی گئی ہے، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات اور آپریشن کو مزید وسعت دینے کا عندیہ دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر