Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسطین کانفرنس؛ نیویارک میں پاکستان کی فعال سفارت کاری جاری

Now Reading:

فلسطین کانفرنس؛ نیویارک میں پاکستان کی فعال سفارت کاری جاری
فلسطین کانفرنس؛ نیویارک میں پاکستان کی فعال سفارت کاری جاری

اقوامِ متحدہ کی فلسطین کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج مصروف دن گزاریں گے جب کہ عالمی رہنماؤں سے بھی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اقوامِ متحدہ میں ہونے والی اعلیٰ سطح بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں آج (28 جولائی) پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ نیویارک میں ان کا دن عالمی سفارتکاری کے حوالے سے مصروف رہے گا۔

یہ کانفرنس ’’فلسطین کے مسئلے کا پُرامن حل اور دو ریاستی حل کا نفاذ‘‘ کے موضوع پر ہو رہی ہے جس کی مشترکہ میزبانی سعودی عرب اور فرانس کر رہے ہیں۔

کانفرنس کی صدارت سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود اور فرانسیسی وزیر جین نوئل بیروٹ کریں گے۔

فلسطین سے متعلق یہ اعلیٰ سطحی کانفرنس تین روزہ ہے جو 28 جولائی سے 30 جولائی تک جاری رہے گی۔ اس دوران نائب وزیرِاعظم جنرل اجلاس کے پلینری سیشن میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

Advertisement

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں مصر، کویت، بنگلادیش کے مشیر برائے امورِ خارجہ، اردن کے نائب وزیراعظم اور فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ شامل ہیں۔

اسحاق ڈار امریکا میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے ساتھ پاکستان مشن میں ایک خصوصی پریس بریفنگ سے بھی خطاب کریں گے جس میں وہ کانفرنس کی اہم تفصیلات اور پاکستان کے مؤقف پر روشنی ڈالیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر