Advertisement
Advertisement
Advertisement

رشتوں میں دراڑ؛ رجب بٹ کی اپنی اہلیہ کے بھائی کو وارننگ، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

Now Reading:

رشتوں میں دراڑ؛ رجب بٹ کی اپنی اہلیہ کے بھائی کو وارننگ، اختلافات کھل کر سامنے آگئے
رشتوں میں دراڑ؛ رجب بٹ کی اپنی اہلیہ کے بھائی کو وارننگ، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

پاکستانی فیملی وی لاگر رجب بٹ، جو اپنی فری اسٹائل ویڈیوز کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، اب مختلف تنازعات اور قانونی مسائل کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، ان پر مختلف مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں جبکہ ان کی ذاتی زندگی، خصوصاً شادی بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی ہے۔

حال ہی میں ایک نئے تنازعے کے بعد رجب بٹ نے وی لاگنگ سے عارضی کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے، تنازعہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ان کے قریبی دوستوں کی چند نازیبا ویڈیوز لیک ہو گئیں، جن پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے کو ملا۔

رجب بٹ نے ایک وی لاگ کے ذریعے اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیوز ان کے “کم ظرف دشمنوں” نے لیک کی ہیں اور چھ کلپس مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ابتدا میں اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن اپنے فالوورز کے اعتماد کے لیے وضاحت دینا ضروری سمجھا۔

Advertisement

وی لاگ میں رجب نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ ایمان اس وقت میکے میں ہیں، تاہم انہوں نے ایمان کے بھائی کے ایک حالیہ لائیو سیشن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ایمان کو سوشل میڈیا پر آنے کی اجازت نہیں ہے؟ میں نے کبھی اس پر کسی چیز کی پابندی نہیں لگائی۔

رجب بٹ نے مزید کہا کہ ایمان کو ذاتی آزادی حاصل ہے، یہاں تک کہ اسے شام 5 بجے تک سونے سے بھی کوئی نہیں روکتا۔

Advertisement

 انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایمان کے طبی اخراجات بھی انہوں نے خود برداشت کیے لیکن اس کا ذکر نہیں کیا گیا۔

Advertisement

اپنے پیغام میں انہوں نے ایمان کے بھائی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے ہیں، لہٰذا ایمان کو ویوز اور سوشل میڈیا شہرت کے لیے استعمال نہ کریں۔

آخر میں رجب بٹ نے اعتراف کیا کہ ان کے اور ایمان کے درمیان کچھ ذاتی اختلافات ضرور ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ یہ مسائل نجی سطح پر ہی حل کیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر