Advertisement
Advertisement
Advertisement

خاتون سے ہراسانی کا الزام ثابت؛ سی ای او کےالیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

Now Reading:

خاتون سے ہراسانی کا الزام ثابت؛ سی ای او کےالیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
خاتون سے ہراسانی کا الزام ثابت؛ سی ای او کےالیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

کراچی: محتسب اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) شاہ نواز طارق نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق مونس علوی پر خاتون ملازم کو ہراساں کرنے کے الزامات ثابت ہو گئے، جس پر محتسب اعلیٰ سندھ نے نہ صرف فوری برطرفی کا حکم دیا بلکہ ایک ماہ کے اندر اندر جرمانے کی رقم ادا کرنے کی ہدایت بھی کی۔

جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق نے قرار دیا کہ مونس علوی نے شکایت کنندہ کو ہراسانی اور ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا، جو قانون کے تحت ناقابلِ قبول ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی حکومت کو دھمکی

عدالت نے حکم دیا کہ اگر 30 دن کے اندر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو علوی کی جائیداد ضبط کی جائے اور ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیا جائے گا۔ تاہم، دیگر تین افسران کے خلاف الزامات شواہد کی کمی کے باعث مسترد کر دیے گئے۔

فیصلے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کام کی جگہ پر ہراسانی ایک ساختی صنفی امتیاز کی شکل رکھتی ہے اور طاقت کے عدم توازن سے جنم لیتی ہے۔

بعدازاں عدالت نے معروف ماہر قانون کیتھرین میک کنن کے خیالات کا حوالہ دیتے ہوئے جنسی ہراسانی کو “ساختی صنفی جبر” قرار دیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ مونس علوی کے خلاف سابق چیف مارکیٹنگ افسر مہرین زہرہ نے شکایت درج کروائی تھی۔  درخواست گزار کے مطابق شکایت کنندہ کو 2019ء  میں کے الیکٹرک نے کنسلٹنسی کے لیے رکھا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر