Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی سے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ کے 4 افراد گرفتار

Now Reading:

راولپنڈی سے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ کے 4 افراد گرفتار
راولپنڈی سے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ کے 4 افراد گرفتار

راولپنڈی کے علاقہ تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے 15 پر موصول اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ کو بے نقاب کر دیا۔

پولیس نے گینگ کے 4 کارندوں کو گرفتار کر کے پیوند کاری میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کر لیے۔

ترجمان پولیس کے مطابق اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک گھر سے کسی کے چیخنے چلانے کی آوازیں آ رہی ہیں، جس پر پولیس نے فوری رسپانڈ کیا۔ چھاپے کے دوران پولیس نے ایک شخص کو اسٹریچر سے بندھا ہوا پایا، جسے فوری طور پر بازیاب کروایا گیا۔

مزید پڑھیں: انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف ملک بھر میں مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم

متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا، جہاں نشہ آور شے پلا کر نیم بیہوش کیا گیا اور مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے۔ مقدمے کے متن کے مطابق ٹیسٹ کروانے کا مقصد متاثرہ شخص کا گردہ نکال کر فروخت کرنا تھا۔

Advertisement

پولیس کے بروقت اور مؤثر ردعمل سے ایک شخص خطرناک غیر قانونی پیوندکاری کا شکار ہونے سے بچ گیا۔ ملزمان کے انکشافات کے مطابق وہ پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کے گردے فروخت کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر