Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی صدر کا پاکستان میں آج مصروف ترین دن؛ معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط متوقع

Now Reading:

ایرانی صدر کا پاکستان میں آج مصروف ترین دن؛ معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط متوقع
ایرانی صدر کا پاکستان میں آج مصروف ترین دن؛ معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط متوقع

اسلام آباد: ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج اسلام آباد میں مصروف دن گزاریں گے، جہاں وہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں  اور مختلف معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کے ہمراہ آنے والے اعلیٰ سطح وفد میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزرا اور دیگر اہم حکام شامل ہیں۔

صدر پزشکیان آج صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے اور ان ملاقاتوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد بھی ہوگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آج پاکستان اور ایران کے مابین مختلف شعبہ جات میں تعاون پر مبنی اعلیٰ سطح اجلاس ہوں گے، جن میں باہمی تجارت، سرحدی سیکیورٹی، توانائی اور علاقائی تعاون جیسے امور زیرِ بحث آئیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس اہم دورے سے پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دوطرفہ تعاون کے نئے در وا ہوں گے۔

یاد رہے کہ یہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر