Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

Now Reading:

ایرانی صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
ایرانی صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک ایران باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی گئی اور علاقائی سلامتی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ بھی خیال کیا گیا۔

ایرانی صدر نے ایران اسرائیل جنگ کے دوران پاکستان کی دو ٹوک حمایت پر پاکستانی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا بھی کیا۔

ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال

اس سے قبل ایرانی مسعود پزشکیان کا وزیرِاعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، جس کے بعد رسمی خیرمقدمی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

Advertisement

استقبالیہ تقریب کے دوران پاکستان اور ایران کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا، صدر مسعود پزشکیان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور اس اعزاز پر شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کا استقبال کرتے ہوئے اپنی کابینہ کے ارکان سے تعارف کروایا جبکہ صدر پیزشکیان نے بھی اپنے وفد کے اراکین کا وزیراعظم سے تعارف کروایا۔

اسلام آباد میں آج مصروف ترین دن

ذرائع کے مطابق صدر پزشکیان آج صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد بھی ہوگا۔

آج پاکستان اور ایران کے مابین مختلف شعبہ جات میں تعاون پر مبنی اعلیٰ سطح اجلاس ہوں گے، جن میں باہمی تجارت، سرحدی سیکیورٹی، توانائی اور علاقائی تعاون جیسے امور زیرِ بحث آئیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس اہم دورے سے پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دوطرفہ تعاون کے نئے در وا ہوں گے۔

یاد رہے کہ یہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر