Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف جسٹس کا دور دراز اضلاع میں عدالتی ڈھانچے کی حالت پر تشویش کا اظہار

Now Reading:

چیف جسٹس کا دور دراز اضلاع میں عدالتی ڈھانچے کی حالت پر تشویش کا اظہار
چیف جسٹس کا دور دراز اضلاع میں عدالتی ڈھانچے کی حالت پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں دور دراز اضلاع میں عدالتی ڈھانچے کی حالت پر تشویش کا اظہار کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں عدالتی اصلاحات، انفراسٹرکچر کی بہتری اور بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ روابط مضبوط بنانے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

 

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بار ایسوسی ایشنز اور قانون و انصاف کمیشن کے درمیان تعاون بڑھانے پر تفصیلی غور کیا گیا جب کہ چیف جسٹس نے ملک کے دور دراز اضلاع میں عدالتی ڈھانچے کی ابتر حالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور عدالتی ترقیاتی منصوبوں میں بار ایسوسی ایشنز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

اعلامیے میں کہا گیا کہ ہر صوبے میں سینئر سطح کے افسران تعینات کیے جائیں گے تاکہ عدالتی منصوبوں کی بروقت اور مؤثر نگرانی ہوسکے۔ اس کے علاوہ خواتین سائلین کے لیے سہولیات کی فراہمی اور بنیادی عدالتی انفراسٹرکچر منصوبوں کو ترجیح دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے اداروں کے درمیان روابط کی کمی کو عدالتی منصوبوں میں رکاوٹ کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری معاونت کو مؤثر اور مربوط بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ جدوجہد کے ذریعے ایک شفاف، مؤثر اور عوام دوست عدالتی نظام تشکیل دیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر