Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا، جارجیا کے فوجی اڈے پر حملہ، 5 امریکی فوجی زخمی

Now Reading:

امریکا، جارجیا کے فوجی اڈے پر حملہ، 5 امریکی فوجی زخمی

امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ جارجیا کے فورٹ اسٹیورٹ فوجی اڈے پر حملے میں فائرنگ سے 5 فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو فوجی حکام نے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔

فوجی اڈے کی جانب سے جاری کردہ ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا گیا کہ زخمی سپاہیوں کو فوری طور پر موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے وِن آرمی کمیونٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام نے فوری طور پر متاثرین کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، فوجی اڈے کی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ کمیونٹی کے لیے کوئی فعال خطرہ نہیں ہے۔

فورٹ اسٹیورٹ کے فوجی حکام نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو صبح 10:56 بجے (مقامی وقت) 2nd آرمورڈ بریگیڈ کمپبیٹ ٹیم کے علاقے میں فائرنگ کی اطلاع ملی، اور فورٹ سٹیورٹ کو تقریباً 11:04 بجے لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ مشتبہ شخص کو 11:35 بجے گرفتار کر لیا گیا۔

Advertisement

فوج نے مشتبہ شخص کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں، بشمول یہ کہ آیا وہ فوجی ہے یا نہیں، جارجیا کے گورنر برائن کیمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اور ان کے خاندان کو آج کے سانحے نے غمگین کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر