Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کا جلد قلع قمع کیا جائے گا، صدر و وزیراعظم

Now Reading:

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کا جلد قلع قمع کیا جائے گا، صدر و وزیراعظم
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کا جلد قلع قمع کیا جائے گا، صدر و وزیراعظم

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع مستونگ میں فتنۂ الہندستان کے دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

صدر مملکت نے حملے میں شہید ہونے والے میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہداء کے لیے بلند درجات کی دعا اور اہلِ خانہ س اظہارِ تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

آصف زرداری نے جوابی حملے میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کا جلد قلع قمع کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Advertisement

وزیراعظم نے شہداء کی بلند درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کارروائی میں فتنتہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement

انکا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان ملک کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر