Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا نے دی پاکستان کو تاریخی پیشکش، تانبہ برآمد کرو آدھا ٹیکس معاف

Now Reading:

امریکا نے دی پاکستان کو تاریخی پیشکش، تانبہ برآمد کرو آدھا ٹیکس معاف

 امریکا نے پاکستان میں معدنیات خصوصاً تانبے کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے اور پاکستان کو ریفائن کردہ تانبے کی برآمد پر ٹیرف میں 50 فیصد رعایت کی پیشکش کی ہے۔

یہ انکشاف قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سامنے آیا جہاں حکومت کی جانب سے پاک-امریکہ تعاون کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

پارلیمنٹ کو آگاہ کیا گیا کہ امریکہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر پاکستان ریفائن شدہ تانبا امریکہ کو برآمد کرے، تو اس پر 50 فیصد ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔

حکام کے مطابق یہ اقدام پاکستان کے لیے برآمدات میں اضافہ، زرمبادلہ کے حصول اور معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لیے ایک سنہری موقع ہو سکتا ہے۔

حکام نے زور دیا کہ جیولوجیکل سروے آف پاکستان کو ملک بھر میں معدنی ذخائر کی نقشہ بندی کے عمل کو تیز کرنا ہوگا تاکہ تانبے سمیت دیگر قیمتی دھاتوں کے ذخائر کی درست نشاندہی ممکن بنائی جا سکے۔

Advertisement

مزید کہا گیا کہ عالمی سطح پر آئندہ برسوں میں تانبے کی مانگ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، خاص طور پر الیکٹریکل، الیکٹرونکس اور گرین انرجی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں۔

 ایسے میں پاکستان کو جامع حکمت عملی، جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ریفائننگ سسٹمز اپنانے کی ضرورت ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات پاکستان کو نہ صرف عالمی سطح پر ایک ذمہ دار معدنیاتی سپلائر کے طور پر متعارف کرا سکتے ہیں، بلکہ مقامی معیشت، صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر