Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل کی غزہ پر قبضے کی نئی سازش، پاکستان کا سخت ردعمل سامنے آ گیا

Now Reading:

اسرائیل کی غزہ پر قبضے کی نئی سازش، پاکستان کا سخت ردعمل سامنے آ گیا

پاکستان نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ پر مکمل عسکری قبضے کے مبینہ منصوبے کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان، اسرائیل کے اس ممکنہ اقدام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے، جو نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے بلکہ بین الاقوامی قانون، انسانی اصولوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ یہ اقدام اسرائیلی قابض قوت کی جاری نسل کش فوجی مہم کو مزید شدت دینے کے ارادے کی عکاسی کرتا ہے، جو نہایت اشتعال انگیز اور خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری انسانی بحران اور عام شہریوں کی تکالیف میں مزید اضافہ ہوگا، جب کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری عالمی کوششوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی بلا روک ٹوک جارحیت اور فلسطینی عوام کے خلاف جاری نسل کش کارروائیوں کو فوری طور پر روکے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اس کے بھیانک جرائم پر جواب دہ بنایا جائے، اور لاکھوں متاثرہ فلسطینیوں تک بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری، مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

پاکستان نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور ان کے جائز حقِ خود ارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر