Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا ضلع ژوب میں 47 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

Now Reading:

صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا ضلع ژوب میں 47 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا ضلع ژوب میں 47 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع ژوب میں 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز  کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ضلع ژوب میں 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا کہ دو روز میں 47 دہشت گردوں کا صفایا سیکیورٹی فورسز کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

 صدرِ مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،  قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 33 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

Advertisement

وزیراعظم محمد شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دو دنوں کے دوران ضلع ژوب کے سرحدی علاقے میں پاکستان افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی در اندازی ناکام بنائی اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر