Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے 282ویں سالانہ عرس کی تقریبات دوسرے دن بھی جاری

Now Reading:

شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے 282ویں سالانہ عرس کی تقریبات دوسرے دن بھی جاری
شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے 282ویں سالانہ عرس کی تقریبات دوسرے دن بھی جاری

مٹیاری میں سندھ کے عظیم صوفی شاعر اور بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے 282ویں سالانہ تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات دوسرے دن بھی عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں۔

عرس کے دوسرے روز وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور گورنر سندھ کامران ٹسوری درگاہ شریف پر چادر چڑھا کر حاضری دیں گے۔

مزید پڑھیں: شاہ عبداللطیف بھٹائی نے اپنی شاعری میں امن اور انسانیت کا پیغام دیا ہے، بلاول بھٹو زرداری

عرس میں شرکت کے لیے پانچ لاکھ سے زائد زائرین کی آمد متوقع ہے۔ زائرین کی حفاظت کے لیے 2 ہزار 688 پولیس اہلکار اور 100 لیڈی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ 200 رینجرز اہلکار کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

ایس ایس پی مٹیاری کے مطابق عرس کی تمام سرگرمیوں کو چھ سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے اور 37 مقامات پر 24 گھنٹے پولیس کی مانیٹرنگ جاری رہے گی۔

Advertisement

زائرین کی سیکورٹی کے لیے مختلف جگہوں پر پانچ واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں جبکہ ایک کنٹرول روم قائم کرکے تمام سرگرمیوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

درگاہ پر 150 سے زائد رضاکار موجود ہیں اور بھٹ شاہ ٹاؤن کمیٹی کی جانب سے 200 سے 250 افراد کو خدمات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر