Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین کے مستقبل کا فیصلہ یوکرینی عوام کے بغیر ممکن نہیں، فرانسیسی صدر

Now Reading:

یوکرین کے مستقبل کا فیصلہ یوکرینی عوام کے بغیر ممکن نہیں، فرانسیسی صدر
یوکرین کے مستقبل کا فیصلہ یوکرینی عوام کے بغیر ممکن نہیں، فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ یوکرین کے مستقبل کا فیصلہ یوکرینی عوام کی شمولیت کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔

فرانسیسی صدرایمانویل میکرون نے روس یوکرین تنازع پر پیشرفت کے لئے برطانوی وزیراعظم اور جرمن چانسلر سے ٹیلی فون پراہم گفتگو کی ہے۔

بین الاقوامی خبرایجنسیوں کے مطابق تینوں رہنماؤں نے یوکرین میں قیام امن، جنگ بندی کی کوششوں اورعالمی برادری کے کردارپرتبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: عالمی معاہدہ برائے تحفظِ سمندر جنوری 2026 سے نافذ ہوسکتا ہے، صدر میکرون

فرانسیسی صدرکا کہنا تھا کہ یوکرین کے مستقبل کا فیصلہ صرف اورصرف یوکرینی عوام ہی کریں گے۔ اُنہوں نے اس بات پرزوردیا کہ تمام اقدامات یوکرین کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کی بنیاد پرہونے چاہئیں۔

Advertisement

ادھربرطانیہ کے دارالحکومت لندن میں آج ایک اہم سفارتی ملاقات متوقع ہے جس میں امریکا، یورپی یونین، یوکرین اوربرطانیہ کےاعلیٰ حکام شرکت کریں گے، ملاقات میں روس یوکرین جنگ بندی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق فریقین ممکنہ جنگ بندی روڈ میپ، امدادی پیکج اورسلامتی کے انتظامات پربھی غورکریں گے اس ملاقات کو یورپی سفارت کاری کیلئے ایک اہم پیشرفت قراردیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک یوکرین کی سلامتی سے متعلق کسی بھی حل میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں اور اس مقصد کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر