Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزادی اظہار رائے کے دعوے سراب ثابت، لندن میں فلسطین کی حمایت میں احتجاج پر 466 افراد گرفتار

Now Reading:

آزادی اظہار رائے کے دعوے سراب ثابت، لندن میں فلسطین کی حمایت میں احتجاج پر 466 افراد گرفتار
آزادی اظہار رائے کے دعوے سراب ثابت، لندن میں فلسطین کی حمایت میں احتجاج پر 466 افراد گرفتار

برطانوی دارالحکومت لندن میں پولیس نے ہفتے کے روز پارلیمنٹ اسکوائر پر ہونے والے فلسطین ایکشن کے حق میں مظاہرے سے 466 افراد کو گرفتار کر لیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق ان گرفتاریوں کو شہر کی تاریخ کا “سب سے بڑا اجتماعی گرفتاری کا واقعہ” قرار دیا جارہا ہے۔ مظاہرین برطانیہ کی جانب سے جولائی میں فلسطین ایکشن کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے اور اس پر پابندی کے فیصلے کے خلاف جمع ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: غزہ سٹی کے فلسطینیوں کا انخلا سے انکار، عالمی سطح پر اسرائیلی منصوبے کی مذمت

شرکاء نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے خلاف اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کے نعرے لگائے، جبکہ ان کے ہاتھوں میں “میں نسل کشی کے خلاف ہوں، میں فلسطین ایکشن کی حمایت کرتا ہوں” جیسے پیغامات والے پلے کارڈز تھے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں مظاہرین کو زمین پر بیٹھے اور پولیس اہلکاروں کو انہیں ہٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement

میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کی بڑی تعداد صرف فلسطین ایکشن کی حمایت ظاہر کرنے پر کی گئی، جبکہ چند افراد کو پولیس اہلکاروں پر حملے سمیت دیگر الزامات میں بھی حراست میں لیا گیا۔

مزید پڑھیں: ’’پرچم نہیں لہرایا کیونکہ وہ چھین لیا جاتا‘‘، اطالوی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

ناقدین نے اس پابندی کو آزادی اظہار اور حقِ احتجاج پر قدغن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد اسرائیل مخالف مظاہروں کو دبانا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل یوکے نے پرامن مظاہرین کی گرفتاری کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا، جبکہ متعدد ماہرین تعلیم اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے بھی اس اقدام کو “جبر آمیز” قرار دے کر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب برطانوی حکومت کا مؤقف ہے کہ فلسطین ایکشن پر پابندی قومی سلامتی کے تقاضوں اور انسداد دہشت گردی کی مشاورت کے بعد لگائی گئی۔

لندن کی ہائی کورٹ نے فلسطین ایکشن کی شریک بانی ہدیٰ اموری کو اس فیصلے کے خلاف عدالتی نظرثانی کی اجازت دے دی ہے، تاہم مکمل سماعت 2025 کے آخر تک متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر