Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ طاس معاہدہ، عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے پر پاکستان کا پُرزور خیر مقدم

Now Reading:

سندھ طاس معاہدہ، عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے پر پاکستان کا پُرزور خیر مقدم
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، پاکستان کی شدید مذمت

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی عمومی تشریح کے حوالے سے ثالثی عدالت کے حالیہ فیصلے کا پر زور خیرمقدم کیا ہے، جس میں بھارت کی مغربی دریاؤں پر غیر قانونی رَن آف رِور ہائیڈرو منصوبوں کی تعمیر پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

عدالت نے واضح کیا ہے کہ بھارت کو پاکستان کو بلا روک ٹوک پانی فراہم کرنا ہوگا اور معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والی کوئی رعایت قبول نہیں کی جائے گی۔

 یہ فیصلہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اور معاہدے شکن رویے کے خلاف ایک اہم قانونی فتح ہے۔

واضح رہے کہ 8 اگست 2025 کو سندھ طاس معاہدے کی عمومی تشریح سے متعلق ثالثی عدالت کا فیصلہ عدالت کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا، جسے پاکستان نے ایک اہم قانونی کامیابی قرار دیا ہے۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے مغربی دریاؤں پر جاری غیر قانونی رَن آف رِور ہائیڈرو پاور منصوبوں کی تعمیر کے لیے طے کردہ معیارات کی واضح نفی کرتا ہے۔

Advertisement

ترجمان نے بتایا کہ عدالت نے بھارت کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو مغربی دریاؤں کے پانی کا بلا رکاوٹ استعمال فراہم کرے، اور پن بجلی کے لیے دی گئی مخصوص رعایتیں معاہدے کی مکمل پاسداری کے مطابق ہونی چاہئیں۔

بھارت کی جانب سے پیش کیے گئے “آئیڈیل” یا “بہترین عملی طریقہ” کی بنیاد پر کوئی رعایت قابل قبول نہیں۔

عدالت نے بھارت کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کم درجے کے آؤٹ لیٹس، گیٹڈ اسپِل ویز، اور ٹربائنز کے لیے پانی کے انٹیک اور فری بورڈ کی تشریحات پاکستان کے موقف کے حق میں دی ہیں۔

مزید برآں، عدالت نے بھارت کو مغربی دریاؤں کے آبی ذخائر کی گنجائش میں غیر قانونی اضافہ کرنے سے بھی روکا ہے، جو معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ دونوں فریقین کے لیے حتمی اور لازمِ الاتباع ہے اور مستقبل کی ثالثی عدالتوں اور غیر جانبدار ماہرین کے لیے بھی ایک قانونی معیار قائم کرتا ہے۔

عدالت نے پاکستان کو بطور ڈاؤن اسٹریم ریاست کے درپیش مسائل تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے حقوق اور ذمہ داریوں کی واضح تفہیم اور تنازعات کے پرامن حل کو یقینی بنانا ہے۔

Advertisement

پاکستان حکومت سندھ طاس معاہدے کے مکمل نفاذ کے لیے پرعزم ہے اور توقع رکھتی ہے کہ بھارت جلد از جلد معاہدے کی خلاف ورزی بند کرے گا اور ثالثی عدالت کے فیصلے پر مکمل ایمانداری سے عمل درآمد کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر