Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایٹمی بلیک میلنگ کا بھارتی بیانیہ گمراہ کن اور خودساختہ ہے، پاکستان

Now Reading:

ایٹمی بلیک میلنگ کا بھارتی بیانیہ گمراہ کن اور خودساختہ ہے، پاکستان
پاکستان غزہ جنگ معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا غیرسنجیدہ اور غیرذمہ دارانہ بیان سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی بلیک میلنگ کا بھارتی بیانیہ گمراہ کن اور خودساختہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے غیرسنجیدہ ریمارکس مسترد کرتے ہیں، بھارتی وزارت خارجہ کا حقائق مسخ کرنے کارویہ پرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کی مخالفت کرتا ہے، بھارت ہرموقع پر جنگی جنون اور بےبنیاد الزامات کا سہارا لیتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، مکمل سول کنٹرول میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم رکھتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ تحمل اورنظم وضبط کا مظاہرہ کیا، پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کاوشیں دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہیں۔

پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف مضبوط دیوار ہیں، بھارتی الزامات غیرذمہ دارانہ اوربے بنیاد ہیں، بھارت کی جانب سے دیگر ملکوں کو شامل کرنے کی کوشش بلاجواز اور بےمقصد ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تیسرے ممالک کو بلاوجہ شامل کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہے، بھارت کا یہ رویہ اس کی سفارتی کمزوری ظاہر کرتا ہے، پاکستان ذمہ دار ریاست کے طور پر کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان کی خودمختاری یا علاقائی سالمت کی خلاف ورزی کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا، کسی بھی کشیدگی کی ذمہ داری بھارتی قیادت پر ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر