Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ وبا اپنے اختتام پر دنیا کو بڑی حد تک تبدیل کر دے گا، وزیرخارجہ

Now Reading:

یہ وبا اپنے اختتام پر دنیا کو بڑی حد تک تبدیل کر دے گا، وزیرخارجہ
عالمی وبا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ عالمی وبا ئی چیلنج اپنے اختتام پر دنیا کو بڑی حد تک تبدیل کر دے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں ایف ایم ڈائریکٹ ایپلیکیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس عالمی وبا کی وجہ سے صرف ضروری سٹاف کو وزارت خارجہ میں رکھا گیا ہے باقی افسران گھروں سے فرایض سر انجام دے رہے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمارے 88 ممالک میں 117 مشنز ہیں جس میں وزارت خارجہ کے 490 افسران خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ 10 ملین کے قریب ہمارے ہم وطن بیرونی ممالک میں مقیم ہیں۔

 شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ آج صورتحال تبدیل ہو چکی ہے اس وبائی چیلنج کی وجہ سے ہمارا رحجان ڈیجیٹایزیشن کی طرف جاچکا ہے، میں نے خود 2014 میں سوشل میڈیا کا استعمال شروع کیا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کوئی کرائسز آتا ہے وہ تبدیلی بھی لاتا ہے اور نئے آئیڈیاز جنم لیتے ہیں، جب اس وبا کا پھیلاؤ شروع ہوا تو ہم نے فوری طور پر ایمرجنسی کرایسز مینجمنٹ یونٹ وزارت خارجہ میں قائم کیا جو معلومات لے بھی رہا ہے اور دے بھی رہا ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم احساس پروگرام کے تحت 144 ارب کی خطیر رقم کو شفاف انداز میں پہنچا رہے ہیں اور لوگوں کا اعتماد اس کی شفافیت پر بڑھ رہا ہے۔

کورونا کے وار، ہلاکتیں 134 ، مجموعی کیسز 7018

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمارے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دیرینہ خواہش ہے کہ ان کو ووٹ کا اختیار دیا جائے اور یہ صرف ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ہی ممکن ہے اور ہم انشاءاللہ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ آج ہم ایف ایم ڈائریکٹ ایپلیکیشن کا افتتاح کر رہے ہیں لیکن یہ ایپلیکیشن، ذاتی شکایات کیلئے نہیں ہے بلکہ اس ایپلیکیشن سے نوجوان افسروں کو موقع ملے گا کہ وہ اپنی آراء کا اظہار کریں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج تک افسران کی  کارکردگی کو مختلف طریقے سے جانچا جاتا تھا اس ایپلیکیشن کے اجراء سے وزارت خارجہ کے افسران کی کارکردگی کھل کر سامنے آئے گی کیونکہ کووڈ 19 کے بعد ایک نئی دنیا ہماری منتظر ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
وزیرِاعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
آئی ٹی سی این ایشیا 2025، پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا ضامن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر