Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلح افواج کی جانب سے قوم کو 78ویں یومِ آزادی کی دلی مبارکباد

Now Reading:

مسلح افواج کی جانب سے قوم کو 78ویں یومِ آزادی کی دلی مبارکباد
مسلح افواج کی جانب سے قوم کو 78ویں یومِ آزادی کی دلی مبارکباد

پاکستان کی 78ویں سالگرہ کے پرمسرت موقع پر مسلح افواج نے پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دن نہ صرف آزادی کی خوشی کا مظہر ہے بلکہ قومی اتحاد، قربانی اور روشن مستقبل کے مشترکہ وژن کی علامت بھی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ 14 اگست ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتی ہے جو ہمارے آبا و اجداد نے آزادی کے لیے دی تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قائداعظم محمد علی جناح کی بصیرت، عزم، اور بے مثال قیادت نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن کا خواب دکھایا، جسے قربانیوں اور جدوجہد کے ذریعے حقیقت کا روپ دیا گیا، ان کے اصول، نظریات، اور آزادی کے مقصد پر اٹل یقین آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

مسلح افواج نے قوم کے ہر فرد، خاص طور پر بانیانِ پاکستان، رہنماؤں اور سپاہیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم آئین کی پاسداری کریں گے اور ان اقدار کا دفاع کریں گے جو ہماری قومی شناخت کی بنیاد ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ عوام اور افواجِ پاکستان کے درمیان ناقابلِ شکست رشتہ ہماری اجتماعی طاقت کا مظہر ہے اور یہ تعلق قومی استحکام کا ضامن ہے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے یومِ آزادی کے موقع پر اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پوری قوم مل کر امن، ترقی اور اتحاد کے راستے پر گامزن رہے گی تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر