Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبر پختونخوا؛ بارشوں اور سیلاب سے 157 افراد جاں بحق، صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر تباہ، یومِ سوگ کا اعلان

Now Reading:

خیبر پختونخوا؛ بارشوں اور سیلاب سے 157 افراد جاں بحق، صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر تباہ، یومِ سوگ کا اعلان
خیبر پختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، پی ڈی ایم اے کی ابتدائی رپورٹ جاری

پشاور: خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں 157 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔

 

مختلف حادثات میں اب تک 157 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ باجوڑ میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بھی خراب موسم کی وجہ سے تباہ ہوگیا ہے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مطابق اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں عملے سمیت 5 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

سیلاب سے جانی و مالی نقصانات کی تفصیل

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 137 مرد، 8 خواتین اور 12 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں مرد اور خواتین سمیت بچے بھی شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر 35 مکانات کو نقصان پہنچا جن میں 28 جزوی طور پر اور 7 مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

متاثرہ اضلاع میں سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، دیر اپر و لوئر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام شامل ہیں جب کہ بونیر، باجوڑ اور بٹگرام سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع ہیں جن میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

Advertisement

پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن

پاک فوج کا سوات اور باجوڑ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے اور پاک فوج کی ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

سوگ کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے جانی نقصان پرکل صوبے بھر میں سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق کل صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

21 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی

Advertisement

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ شدید بارشوں کا سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، اس لیے تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے، سیاحتی مقامات پر بند شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال، موسمی معلومات یا اطلاع کے لیے پی ڈی ایم اے کی فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر