Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں سیلابی صورتحال، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

Now Reading:

ملک بھر میں سیلابی صورتحال، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 152 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ ریسکیو میں مصروف صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر بھی گر کر تباہ ہو گیا جس میں مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے وزیراعظم کو صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

خیبر پختونخواہ میں سیلاب، طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے قیامت برپا کر رکھی ہے، جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر بھی حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس سانحے میں ہیلی کاپٹر میں سوار پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا؛ بارشوں اور سیلاب سے 157 افراد جاں بحق، صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر تباہ، یومِ سوگ کا اعلان

وزیراطلاعات عطاتارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف سیلابی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور انہوں نے این ڈی ایم اے کو بارشوں اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

Advertisement

 این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کی حکومتوں سے مسلسل رابطہ رکھنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے جو این ڈی ایم اے سے 24 گھنٹے رابطے میں رہے گا۔ عطاتارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے تین بار این ڈی ایم اے کا دورہ کیا ہے اور ریسکیو اقدامات کا جائزہ لیا۔

پاک فوج نے بھی سوات اور باجوڑ میں فلڈ ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے، جہاں فوجی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی قربانی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے سوگ کا اعلان کر دیا

حکومت کی توجہ اس وقت ریلیف اور ریسکیو اقدامات پر مرکوز ہے، اور تمام وسائل سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

وزارت اطلاعات نے اعلان کیا کہ این ڈی ایم اے کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر 24 گھنٹے فعال ہے اور انسانوں کی جانیں محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر