Advertisement
Advertisement
Advertisement

اکتیس عرب و اسلامی ممالک کا مشترکہ بیان: نیتن یاہو کا گریٹر اسرائیل کا دعویٰ عرب سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار

Now Reading:

اکتیس عرب و اسلامی ممالک کا مشترکہ بیان: نیتن یاہو کا گریٹر اسرائیل کا دعویٰ عرب سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار

اکتیس عرب اور اسلامی ممالک نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گریٹر اسرائیل کے دعوے کو خطے کی سلامتی اور امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کے یہ دعوے عالمی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جو مشرقِ وسطیٰ میں امن کے امکانات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

عرب و اسلامی ممالک نے واضح کیا کہ وہ خطے میں امن قائم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے اور طاقت کے بل پر قبضے اور تسلط کی سوچ کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ نے اسرائیل کو جنسی تشدد میں ملوث ہونے پر انتباہ جاری کردیا

مشترکہ اعلامیے میں اسرائیلی وزیر سموتریچ کے نسلی اور انتہاپسندانہ دھمکی آمیز بیانات کی شدید مذمت بھی کی گئی۔ مزید کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے نئی یہودی آبادکاری اسکیم نہ صرف ناقابلِ قبول ہے بلکہ یہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

عرب و اسلامی ممالک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کا نوٹس لے اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر