کراچی میں بارش کے آغاز کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کا بجلی فراہم کا سسٹم چوک کرگیا، جس سے شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی ہے۔
کے الیکٹرک کے مطابق بارش کے باعث 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے نتیجے میں مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔
نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاقت آباد، لانڈھی، ملیر، شاہ کالونی، بلدیہ، سائٹ، میٹروول، جہانگیر روڈ اور پی آئی بی کالونی میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
اسی طرح لیاری، کھارادر، سرجانی ٹاؤن، بفر زون، طارق روڈ، بہادر آباد، رنچھوڑ لائن، عظیم پورہ، ریتی لائن اور کیماڑی سمیت دیگر علاقوں میں بھی بجلی تاحال بحال نہیں ہو سکی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ شہری بجلی کی بندش کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
