
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواستِ ضمانت پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کل کچھ دستاویزات جمع کرائی ہیں لیکن میں اُن کا جائزہ نہیں لے سکا۔
وکیل سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ دستاویزات میں صرف عدالتی فیصلے شامل ہیں۔
چیف جسٹس نے واضح کیا کہ چاہے جو بھی دستاویزات ہوں، ان کا بغور جائزہ لینا ضروری ہے۔
بعدازاں عدالت نے مزید کارروائی ملتوی کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل صبح 10:30 بجے تک مؤخر کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News