محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے کلاوڈ برسٹ، تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ونٹر زون کے تمام اعلیٰ تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق صوبے کے کالجز اور جامعات 19 اگست 2025 سے 25 اگست 2025 تک بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ طلبہ، اساتذہ اور عملے کی جانوں کو ممکنہ خطرات سے بچانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
محکمہ نے وضاحت کی ہے کہ جہاں ممکن ہو وہاں جامعات اور کالجز تدریسی سرگرمیاں آن لائن جاری رکھ سکتے ہیں تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کے طلبہ کو تعلیم کے سلسلے میں سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مزید ریلیف پلان تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ قدرتی آفات کے باعث طلبہ کو کسی قسم کی مشکلات اور تعلیمی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News