Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور، پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن پانچویں روز بھی جاری

Now Reading:

پشاور، پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن پانچویں روز بھی جاری

خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بونیر، سوات، شانگلہ اور صوابی میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن مسلسل پانچویں روز بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں، ریسکیو آپریشن، طبی سہولیات کی فراہمی اور متاثرہ آبادی کی محفوظ مقامات پر منتقلی میں پیش پیش ہے۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے دور دراز اور زمینی راستوں سے کٹے ہوئے علاقوں میں راشن، پینے کا پانی، ادویات اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔ ساتھ ہی متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے لینڈ سلائیڈنگ اور ملبے سے بند راستے کھولنے میں مصروف ہیں، تاکہ متاثرہ علاقوں تک رسائی کو ممکن بنایا جا سکے۔ سڑکوں کی بحالی اور انفراسٹرکچر کو قابلِ استعمال بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم (USAR) ملبے تلے دبے زخمیوں اور لاشوں کو تلاش کرنے کے عمل میں مصروف ہے۔ جدید آلات سے لیس ٹیمیں شدید متاثرہ مقامات پر ریسکیو سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں انجام دے رہی ہیں۔

Advertisement

متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے ڈاکٹرز کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں مرد، خواتین اور بچوں کو مفت طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ادویات اور ضروری طبی سہولیات بھی موقع پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک فلڈ ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔ پاک فوج نے مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہ چھوڑنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر