Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں مکان گرنے سے 7 افراد زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

Now Reading:

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں مکان گرنے سے 7 افراد زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق،ایک بچی اور 2 خواتین زخمی

کراچی: اورنگی ٹاؤن مومن آباد بدر چوک کے قریب خستہ حال مکان گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق مکان میں سیاسی جماعت اے این پی کا دفتر قائم تھا جہاں کارکنان موجود تھے۔ زخمی تمام افراد اے این پی کے ورکرز ہیں جنہیں ریسکیو ٹیموں نے نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ شبہ ہے مکان میں گیس لیکج موجود تھی اور پنکھے کا سوئچ آن کرتے ہی زور دار دھماکے سے مکان زمین بوس ہوگیا۔ کسی قسم کی دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کیا جا رہا، اس لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کرائم سین یونٹ کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر