Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے چینی وزیرخارجہ کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

Now Reading:

وزیراعظم سے چینی وزیرخارجہ کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق
وزیراعظم سے چینی وزیرخارجہ کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، کابینہ کے ارکان اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اہم قومی و علاقائی امور اور باہمی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

 اعلامیے کے مطابق فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور ہر سطح پر شراکت داری کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور ترقی میں مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان، چین کے بنیادی قومی مفادات کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

دوران ملاقات انہوں نے سی پیک کو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کا ضامن قرار دیتے ہوئے دوسرے مرحلے میں ہونے والی پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

Advertisement

وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، صنعت اور معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Advertisement

اس دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ چین، پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے اور علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرتا رہے گا۔

وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کی قیادت کو سراہتے ہوئے پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور بیجنگ میں صدر شی جن پنگ سے اپنی ملاقات کو خوشگوار اور نتیجہ خیز قرار دیا۔

وزیراعظم نے اپنے آئندہ دورہ تیانجن و بیجنگ اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے ارادے کا اظہار کیا۔

 علاوہ ازیں وزیراعظم چین میں دوسری عالمی جنگ کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے، جہاں ان کی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کیانگ اور دیگر چینی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر