Advertisement
Advertisement
Advertisement

این ڈی ایم اے نے شدید بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی کر دی

Now Reading:

این ڈی ایم اے نے شدید بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی کر دی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 23 تا 30 اگست تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تین موسمی سلسلے داخل ہو رہے ہیں جو ملک کے بیشتر علاقوں میں تباہ کن بارشوں کا باعث بنیں گے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق، 23 تا 25 اگست کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، کشمیر اور پنجاب میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کی توقع ہے۔

اس دوران پنجاب کے شمال مشرقی اضلاع جیسے راولپنڈی، اٹک، جہلم، خوشاب اور سیالکوٹ میں شدید بارشیں متوقع ہیں جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان اور دیگر شہر بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

خیبرپختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا شدید خطرہ ہے۔ چترال، سوات، مانسہرہ اور دیگر علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث زمین میں دھنساؤ اور سڑکوں کا متاثر ہونا متوقع ہے۔

Advertisement

سندھ کے ساحلی علاقوں بشمول کراچی اور ٹھٹہ میں 27 تا 30 اگست کے درمیان موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی طوفانی ہوائیں اور موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

دریاوں میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث سندھ میں تونسہ اور گڈو کے مقام پر پانی کا بہاؤ پانچ لاکھ کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔ دریائے راوی اور چناب کے ملحقہ علاقوں میں بھی بارشوں کے باعث پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارشوں اور سیلاب کے دوران محتاط رہیں اور ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ سیاحوں کو شمالی علاقہ جات کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید یہ کہ تمام متعلقہ ادارے ایمرجنسی صورتحال کے لئے تیار ہیں اور امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مقامی انتظامیہ اور ریسکیو حکام سے فوراً رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر