Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے تباہی، اموات کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی

Now Reading:

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے تباہی، اموات کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی
خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے تباہی، اموات کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے  15 اگست سے اب  تک ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبہ خیبر پختو نخوا کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

 پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق  صوبہ میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 406 افراد جاں بحق اور 247 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 305 مرد، 55 خواتین اور 46 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 179 مرد، 38 خواتین اور 30 بچے شامل ہے۔

ضلع ڈی آئی خان میں رات ہونے والی بارش کے باعث گھروں کی چھتیں گرنے سے اب تک کی رپورٹ کے مطابق 8 افراد جابحق اور 48 زخمی ہوئے، جبکہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 3526 گھر وں کو نقصان پہنچا، جس میں 2945 گھروں کو جزوی اور 577 گھر مکمل منہدم ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں گلیشیئر پھٹنے سے شدید سیلاب، کئی دیہات زیرِآب، ریسکیو آپریشن جاری

سیلاب سے زیادہ  متاثرہ ضلع بونیر میں  اب تک مجموعی طور پر جابحق افراد کی تعداد 337 اور صوابی میں 46 ہو گئی، یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع  سوات، بونیر ، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ , دیر لویر اور بٹگرام، ڈی آئی خان اور صوابی میں پیش آئے۔

Advertisement

پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ادارے آپس میں رابطے میں ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر