Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے پر کرکٹر تیمور علی کا پی سی بی کے خلاف مقدمہ

Now Reading:

قومی ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے پر کرکٹر تیمور علی کا پی سی بی کے خلاف مقدمہ
قومی ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے پر کرکٹر تیمور علی کا پی سی بی کے خلاف مقدمہ

کراچی: ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم میں سلیکٹ نہ کیے جانے پر ڈیرہ مراد جمالی کے کرکٹر تیمور علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

درخواست گزار کے وکیل اسد اللہ بلو ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ تیمور علی پاکستان کے بہترین فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں اور ان کی کارکردگی شاندار رہی ہے، تاہم ورلڈ کپ کے لیے منتخب کھلاڑیوں کی پرفارمنس درخواست گزار سے کہیں کمتر ہے۔

مزید پڑھیں: رینکنگ سے روہت شرما اور ویرات کوہلی کا اچانک اخراج ، شائقین کرکٹ حیران

انہوں نے کہا کہ امتیازی سلوک کے خلاف تیمور علی نے پی سی بی میں سیکشن 37 کے تحت اپیل بھی دائر کی تھی لیکن تاحال اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پی سی بی کو اپیل پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے۔ اس موقع پر جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے ریمارکس دیے کہ کیا سندھ ہائیکورٹ پی سی بی کے خلاف کرکٹر کی درخواست سننے کی مجاز ہے؟

Advertisement

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کی درخواست پر اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں۔ عدالت نے وکیل سے سپریم کورٹ کے احکامات کی نقول طلب کرتے ہوئے سماعت دو روز کے لیے ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر