Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 59 ملزمان کو 10، 10 سال قید

Now Reading:

عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 59 ملزمان کو 10، 10 سال قید
عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 59 ملزمان کو 10، 10 سال قید، زین قریشی بری

فیصل آباد: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 59 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔

بول نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سمیت متعدد رہنماؤں کو سخت سزائیں سنا دی ہیں۔

عدالت نےعمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 59 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی جبکہ 16 ملزمان کو 3، 3 سال قید کی سزا دی گئی۔ دوسری جانب فواد چوہدری اور زین قریشی سمیت 34 افراد کو کیس سے بری قرار دیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق مجموعی طور پر 75 ملزمان کو مختلف سزائیں سنائی گئیں، جب کہ 34 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ تمام فیصلے ملزمان کی غیر موجودگی میں سنائے گئے۔

عدالت سے 10 سال قید پانے والوں میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، شیخ راشد شفیق، رائے مرتضیٰ اقبال، کنول شوزب، اسماعیل سیلا، عنصر اقبال، بلال اعجاز، اشرف سوہنا، مہر جاوید اور شکیل نیازی شامل ہیں۔ دوسری جانب فواد چوہدری اور زین قریشی سمیت 34 افراد کو کیس سے بری قرار دیا گیا۔

Advertisement

یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے دوران فیصل آباد میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزامات پر 4 مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ان میں سے تین مقدمات کے فیصلے پہلے ہی سنائے جا چکے تھے جبکہ چوتھا مقدمہ رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں سمن آباد تھانے میں درج ہوا تھا، جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت 109 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر