Advertisement
Advertisement
Advertisement

رُوٹھے ٹرمپ کو منانے کیلیے مودی سرکاری نے لابنگ فرم کی خدمات حاصل کر لی

Now Reading:

رُوٹھے ٹرمپ کو منانے کیلیے مودی سرکاری نے لابنگ فرم کی خدمات حاصل کر لی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرد مہری اور تجارتی پابندیوں سے پریشان بھارت نے تعلقات کی بحالی کے لیے آخرکار واشنگٹن میں لابنگ فرم کے دروازے کھٹکھٹانے شروع کر دیے۔

دنیا کی بڑی جمہوریت کہلانے والا بھارت اب امریکی دارالحکومت میں تعلقات بہتر بنانے کے لیے ماہانہ 75 ہزار ڈالر کی بھاری رقم پر لابنگ فرم کی خدمات حاصل کر چکا ہے۔

معروف عالمی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق بھارت کو حالیہ مہینوں میں نہ صرف امریکی صدر کی ناراضی کا سامنا رہا بلکہ 50 فیصد ٹیرف جیسے سخت معاشی اقدامات کا بھی شکار ہونا پڑا۔

ان حالات کے بعد بھارت نے “Mercury Public Affairs LLC” نامی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کر کے ٹرمپ انتظامیہ سے تعلقات سدھارنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی سفارتخانے نے 18 اگست کو اس فرم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت نہ صرف حکومتی حلقوں تک رسائی بلکہ میڈیا میں مثبت امیج بنانے کے لیے خدمات حاصل کی جائیں گی۔

Advertisement

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ بھارت امریکا کے ساتھ ایک جامع تجارتی معاہدہ کرنے میں ناکام رہا، جس پر امریکی صدر نے واضح ناراضی ظاہر کرتے ہوئے ٹیرف میں بھاری اضافہ کر دیا۔

صدر ٹرمپ نے کئی مواقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی، لیکن بھارت نے ہمیشہ انکار کر کے سفارتی محاذ پر خود کو الگ تھلگ کیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت نے عالمی سطح پر خود کو ایک ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر پیش کرنے کی جو ناکام کوششیں کیں، وہ اب زمینی حقائق سے ٹکرا رہی ہیں۔

امریکی ایوانوں میں اپنی بات منوانے کے لیے لابنگ پر انحصار اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت اپنے بل بوتے پر بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر