Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئٹہ کو ماحولیاتی ماڈل شہر بنانے کیلیے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

Now Reading:

کوئٹہ کو ماحولیاتی ماڈل شہر بنانے کیلیے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس بات کا اعلان وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، جو صفا کوئٹہ اینٹیگریٹڈ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ سے متعلق تھا۔

اجلاس میں کوئٹہ شہر کی صفائی، ستھرائی اور خوبصورتی سے متعلق جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

حکام نے بتایا کہ شہر کے 84 وارڈز سے روزانہ ایک ہزار ٹن سے زائد کچرا اٹھایا جا رہا ہے، جب کہ اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 81 ہزار ٹن سے زائد کچرا شہر سے ہٹایا جا چکا ہے۔

پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی

Advertisement

وزیر اعلیٰ نے صفا کوئٹہ پروجیکٹ کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک بیگز پر پابندی کا مقصد ماحول کو محفوظ بنانا اور شہر کو صاف و شفاف رکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کو ماحولیاتی بہتری کا ماڈل شہر بنایا جائے گا، اور اس کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے اقدامات کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگز کے متبادل کے طور پر ماحول دوست تھیلوں کا استعمال ناگزیر ہے تاکہ آئندہ نسلوں کو ایک صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی شروع کریں تاکہ اس فیصلے پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر